منگل 21 جولائی 2026 - 03:00
حدیث روز | رزق انسان کا پیچھا کرتا ہے

حوزہ/ امیرالمؤمنین امام علی علیہ السلام نے اپنے بیٹے کو لکھے خط میں رزق کی دو اقسام اور اس کے حصول میں بے چینی سے بچنے کی نصیحت فرمائی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب "نہج البلاغہ" سے نقل کی گئی ہے۔

اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال امیرالمؤمنین علیه السلام:

«وَاعْلَمْ یَا بُنَیَّ أَنَّ الرِّزْقَ رِزْقَانِ: رِزْقٌ تَطْلُبُهُ، وَرِزْقٌ یَطْلُبُکَ، فَإِنْ أَنْتَ لَمْ تَأْتِهِ أَتَاکَ.»

امیرالمؤمنین حضرت علی علیہ السلام نے ارشاد فرمایا:

بیٹا! جان لو کہ رزق دو طرح کا ہے: ایک رزق جسے تو تلاش کرتا ہے، اور ایک رزق جو تجھے تلاش کرتا ہے، پس اگر تو اس کی طرف نہ بڑھے تو وہ خود تیرے پاس آئے گا۔

نہج البلاغہ،مکتوب نمبر 31

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha